بیوی کے خواب پورے کرنے میں انکی مدد کریں، دانش تیمور

جمعرات 20 اگست 2020 14:11

بیوی کے خواب پورے کرنے میں انکی مدد کریں، دانش تیمور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) اداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ اگر آپ اپنی اہلیہ کو سپورٹ کرتے ہیں تو وہ آپ کے لیے فخر کا باعث بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنی اہلیہ کے خواب پورے کرنے میں اس کی مدد کرتے ہیں تو آگے چل کر وہ آپ کے لیے باعث فخر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بیوی بھی ایک جیتی جاگتی انسان ہوتی ہے اور اس کے بھی کچھ خواب ہوتے ہیں شوہر کو چاہیے کہ وہ اس کے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دینے میں اس کی مدد کرے۔ دانش تیمور ان دنوں ڈرامہ سیریل’’مہر پوش‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں ۔

وقت اشاعت : 20/08/2020 - 14:11:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :