کربلا دین کی خاطر سب کچھ قربان کر دینے کا نام ہے ،باؤ اصغرعلی

واقعہ کربلا سے درس لینا ہے تو آؤ ہر ملک ،شہر شہر،گلی گلی کربلا حسینی برپا کریں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 26 اگست 2020 11:20

کربلا دین کی خاطر سب کچھ قربان کر دینے کا نام ہے ،باؤ اصغرعلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اگست2020ء) کربلا دین کی خاطر سب کچھ قربان کر دینے کا نام ہے،کربلا نے دنیا کو سکھایا کہ کس طرح سر کٹا کر سر بلند ہوجاتا ہے اور کس طرح اپنی جان دیکر بھی باطل کو اس کے ارادوں میں ناکام بنا دیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار معروف پروڈیوسر،وڑائٹر و باؤ پروڈکشن کے روح رواں باؤ اصغر علی نے محرم الحرام کی نسبت ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے اگر واقعہ کربلا سے درس لینا ہے تو آؤ ہر ملک ،شہر شہر،گلی گلی کربلا حسینی برپا کریں ،دشت کربلا سے جلتے خیام اور اٹھتا دھواں آج بھی ہمیں یہ کہہ رہا ہے کہ اے مسلمانوں کیا تم نے فلسفہ کربلا سمجھا کیا تم نے صدائے ھل من نصروینصرونی پہ لبیک کہا ،مدینہ طیبہ سے کربلا تک اسلام کیلئے عظیم قربانیوں کی تاریخ اسی ماہ میں متبرک سے وابستہ ہے اللہ پاک نے ماہ محرم کو اس دن سے عزت و حترام اور حرمت کا مہینہ قرار دیا،اللہ پاک ہم سب کو دین اسلام پر چلنے اور درس حسین کو سمجھنے کی توفیق دے ،آمین۔

وقت اشاعت : 26/08/2020 - 11:20:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :