گلوکار طاہر عباس اور رافیل اعجاز کا مشترکہ ویڈیو’’ملتان‘‘ 25 ستمبرکو ریلیز کیاجائیگا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 20:23

گلوکار طاہر عباس اور رافیل اعجاز کا مشترکہ ویڈیو’’ملتان‘‘ 25 ستمبرکو ریلیز کیاجائیگا
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) معروف گلوکار طاہر عباس اوررافیل اعجاز کا پہلا مشترکہ گیت ’’ملتان‘‘ 25 ستمبرکو ریلیز کیاجائیگا۔یہ گیت طاہر عباس نے اپنے نئے میوزک البم Funk Folk کے لیئے گایا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران طاہر عباس نے بتایا کہ ''ملتان'' گانا جو کہ عامر راہداری اور علی ساجد نے لکھاہے اور اس کا میوزک کامران اختر نے ترتیب دیا ہے اس گانے کو وہ اپنے یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کرینگے۔

اس سے قبل طاہر عباس اور رافیل اعجاز کاایک کور سونگ ''ایویں رسیا نہ کر '' انڈیا اور پاکستان میں اپنی دھوم مچا چکا ہے جس نے اب تک یوٹیوب پر پچاس ملین سے زیادہ ویوز لے کر پاکستان بھر میں ایک ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔طاہرعباس اور رافیل اعجازکاکہناتھا کہ ان کا یہ گانا ملتان کے لوگوں کے لیے ایک تحفہ ثابت ہوگا اور یہ پاکستان بھر میں ہٹ ہوگا۔
وقت اشاعت : 19/09/2020 - 20:23:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :