مختلف تھیٹرز میں کل سے نئے اسٹیج ڈرامے شروع ہو ں گے

لاہور سے کئی اداکار اسٹیج ڈراموں میں حصہ لینے کیلئے دوسرے شہروں کو روانہ

بدھ 23 ستمبر 2020 13:09

مختلف تھیٹرز میں کل سے نئے اسٹیج ڈرامے شروع ہو ں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) مختلف تھیٹرز میں کل ( جمعرات ) سے نئے اسٹیج ڈرامے شروع ہو ںگے، لاہور سے کئی اداکار ڈراموں میں حصہ لینے کیلئے دوسرے شہروں کو روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نداچودری کل ( جمعرات ) سے منروہ تھیٹر میں شروع ہونے والے پروڈیوسر نجم زیدی کے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی ، ہما علی او ر سخاوت ناز سروز تھیٹر راولپنڈی میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’مزے ہی مزے ‘‘میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پائل خان اور قیصر پیا سبیناتھیٹر فیصل آباد میں پیش کئے جانے ڈرامے میں پرفارم کریں گے جبکہ اداکارہ نادیہ علی ساہیوال کے پرنس تھیٹر میں جلوہ گرہ ہوں گی ۔

وقت اشاعت : 23/09/2020 - 13:09:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :