معروف ہدایتکار و پروڈیوسر راؤ ایاز شہزاد اب گلوکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے لگے

بدھ 30 ستمبر 2020 12:02

معروف ہدایتکار و پروڈیوسر راؤ ایاز شہزاد اب گلوکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے لگے
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) معروف ہدایتکار و پروڈیوسر راؤ ایاز شہزاد اب گلوکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے لگے ڈرامہ سیریل’’میری میشال‘‘میں ان کی آواز میں ریکارڈ او ایس ٹی سونگ مقبولیت حاصل کرنے لگا اب تک سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر گانے کی ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہوگئی جبکہ مزید دیگر ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگانے میں مصروف ہوگئے تفصیلات کے مطابق نامور ہدایتکار و پروڈیوسر راؤ ایاز شہزاد نے میوزک کی دنیا میں بھی قدم جمانے شروع کردیئے ڈراموں کی او ایس ٹی سونگ کے بعد اب فلموں میں بھی بطور پلے بیک گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے راؤ ایاز نے ابتک نامور گلوکاروں کے ویڈیو سونگز ٹی وی کمرشلز ٹیلی فلموں اور ڈرامہ سیریلز سمیت ویب سیریز میں بطور ہدایتکار اور پروڈیوسر فنکارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر کے شوبز حلقوں میں اپنا مقام حاصل کر رکھا ہے جو ان دنوں ایک ویب سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ ایاز شہزاد نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ چند سالوں کی انتھک محنت جدوجہد کے بعد شوبز کی دنیا میں کامیابیاں سمیٹنے کو مل رہی ہیں بہت سے ٹی وی کمرشلز ڈرامہ سیریل ٹیلی فلمز ویڈیو سونگ ڈاکومنٹری فلمز اور مختلف ویب سیریز میں بطور ڈائریکٹر و پروڈیوسر اپنی خدمات پیش کر رہا جبکہ گزشتہ سال سے گلوکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈراموں پرائیویٹ ویڈیوز سونگز اور دیگر گلوکاروں کے ساتھ مشترکہ طور پر گلوکاری کا مظاہرہ کر رہا ہوں ان دنوں اپنے نئے میوزک ویڈیو کی تیاری میں مصروف ہوں جبکہ ایک ویب سیریز پر بھی کام جاری ہے جو بہت جلد میرے پرستار ایک زبردست سٹوری کو دیکھ کر انٹرٹینمنٹ حاصل کرنے کے ساتھ معاشرتی اصلاحی پیغام بھی کرسکیں گے ہمیشہ کوشش کی کے اپنے کام کے ذریعے معاشرتی مسائل کو بھی اجاگر کرسکوں جبکہ میرا نیا ویڈیو سونگ بھی میوزک کے دلدادہ افراد کی امیدوں پر پورا اترے گا۔

وقت اشاعت : 30/09/2020 - 12:02:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :