نمراخان نے دلہن کے لباس میں فوٹوشوٹ کروایا

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 12:24

نمراخان نے دلہن کے لباس میں فوٹوشوٹ کروایا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2020ء): معروف اداکارہ نمرا خان نے دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹ کروایا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے مقامی سیلون کے ایک پروجیکٹ کے لیے دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹ کروایا۔

(جاری ہے)

تازہ ترین شوٹ میں نمرا خان نے بھاری بھرکم زیورات اور میرون رنگ کا خوبصورت کڑھائی والا جوڑا پہنا ہوا تھا۔واضح رہے کہ نمرہ خان کا شمار انڈسٹری کی خوبصورت اور بہادر اداکاراؤں میں سے ایک ہے جنہوں نے اپنی زندگی کا مشکل ترین وقت بہادری اور بے خوف سے گزارا۔

وقت اشاعت : 03/10/2020 - 12:24:07

Rlated Stars :