ْگلوکار شیرمیاندادکے گانے’’میرا ڈھولا ڈاہڈا سوہنا‘‘کی کامیابی کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد

زنجیرمیڈیا گروپ کے زیراہتمام تقریب میں اداکار راشدمحمود، اشرف خان،فلمسٹار صیم،باسوچوہدری،بھنگڑاکنگ شاہد سونوکی شرکت،

پیر 12 اکتوبر 2020 12:50

ْگلوکار شیرمیاندادکے گانے’’میرا ڈھولا ڈاہڈا سوہنا‘‘کی کامیابی کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2020ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال و گلوکار شیرمیاندادخان کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد،شوبز سے و ابستہ افراد کی شرکت،گلوکاروں کی پرفارمنس،اداکاروں کا اظہار خیال،تفصیلات کے مطابق اس تقریب کا انعقاد شیرمیاندادخان کے گانے ’’میرا ڈھولا ڈاہڈا سوہنا‘‘ کی کامیابی کے اعزاز میں زنجیرمیڈیا گروپ نے مقامی شادی ہال میں کیا تھا جس کے آرگنائزر سید وقاررضوی المعروف ٹائیگر شاہ اور ایم آر چوہدری تھے اس تقریب میں شوبز اور صحافت سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی جن میں اداکار راشد محمود،اشرف خان،جرار رضوی،حیدرسلطان،باسو چوہدری،فلمسٹار صیم،طارق طافو،بلاول علی خان،لائبہ خان،بیاخان،انمول فاطمہ،عمران نیازی،بھنگڑا کنگ شاہد سونو،امساء چوہدری،فرحان بابا،شکیل زاہد،ملک آصف شہزاد،انجم شہزاد،نصیر مغل،مرزا شاہد بیگ،بلال شیخ،آصف جاوید،ندیم نظر،سید فریاد گیلانی،ماجد کھوکھر،ایڈووکیٹ ظہیرالحسن ظہور،سید فخر امام رضوی و دیگر شال تھے۔

(جاری ہے)

پروگرام کی کمپئیرنگ وسیم حسن اعوان اور فلک بٹ نے کی ۔اس موقع پر بھنگڑا کنگ شاہد سونو اور عمران نیازی نے اپنے لائیو گیت گاکر حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ان کے ہمراہ دیگر گلوکاروں نے بھی پرفارم کیا۔اداکار راشد محمود اور اشرف خان نے شیرمیاندادخان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کی گائیگی کو سراہا اور انہیں گانے کی کامیابی پر مبارکباددی۔شیرمیاندادخان نے اپنے سپر ہٹ گانے سنائے جس پر حاضرین جھومتے رہے پروگرام کے آخرمیںتقریب کے شرکاء کے لیئے ایک پرتکلف ڈنرکا اہتمام بھی کیا گیا تھا ٹائیگر شاہ نے تقریب میں شریک ہونیوالوں کاشکریہ اداکیا۔
وقت اشاعت : 12/10/2020 - 12:50:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :