میرے پرستار ہر جگہ موجود ہیں ،عزت افزائی پر اہلیان راولپنڈی کی مشکور ہوں‘ پلک رانا

کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ، صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتی ہوں‘ اسٹیج کی اداکارہ کی گفتگو

پیر 26 اکتوبر 2020 13:30

میرے پرستار ہر جگہ موجود ہیں ،عزت افزائی پر اہلیان راولپنڈی کی مشکور ہوں‘ پلک رانا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) سٹیج کی نامور نامور اداکارہ پلک رانا نے کہا ہے کہ عزت افزائی پر اہلیان راولپنڈی کی مشکور ہوں۔ پلک رانا ان دنوں ریالٹو تھیٹر راولپنڈی میں پرفارم کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پرستار ہر جگہ موجود ہیں اس لئے ہر جگہ پرفارم کرنے جاتی ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ ریالٹو تھیٹر میں ’’کڑی نکھرے والی‘‘کا آئٹم سانگ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے مقابلہ نہیں ہے بلکہ میںساری توجہ اپنے کام پر رکھتی ہوں ۔مذکورہ اسٹیج ڈرامے میںنیناں چوہدی ،شانزے ،خوشی جی ،گڑیا شہزادی اور دیگر بھی پرفارم کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/10/2020 - 13:30:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :