سابق اداکارہ عائشہ خان کی بیٹی کی پہلی سالگرہ

بیٹی کی سالگرہ کا اہتمام نانا، نانی نے کیا جس کا ہمیں بالکل اندازہ نہیں تھا،12 ربیع الاول میرے، عقبہ کیلئے ہمیشہ یادگار رہے گا، اللہ نے ہمیں اس روز قیمتی تحفے سے نوازا، عائشہ خان

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:32

سابق اداکارہ عائشہ خان کی بیٹی کی پہلی سالگرہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابق اداکارہ عائشہ خان نے بیٹی ماہ نور کی پہلی سالگرہ گھر پر ہی منائی اور سوشل میڈیا پر ایک طویل پیغام شیئر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو دنیا میں آنیوالی ماہ نور کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام نانا، نانی نے کیا، جس کا ہمیں بالکل اندازہ نہیں تھا۔

عائشہ خان نے کہا کہ 12 ربیع الاول میرے اور عقبہ کیلئے ہمیشہ یادگار اور سپیشل رہیگا کیونکہ اللّٰہ نے ہمیں اس روز ایک قیمتی تحفے سے نوازا۔38 سالہ سابق اداکارہ نے بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام لکھتے ہوئے اسے کل کائنات، مسکرانے کی وجہ، آنکھوں کی ٹھنڈک اور روشنی قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ اسلامی کلینڈر کے مطابق آج ماہ نور کی پہلی سالگرہ ہے، آج کے بابرکت دن مجھے اور عقبہ کو ماہ نور کی صورت میں ایک قیمتی تحفے سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ اس تحفے کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ہمارے الفاظ ناکافی ہیں، ہم ہر لمحہ اللہ تعالی کا شکرگزار رہتے ہیں۔عائشہ خان نے شوہر میجر عقبہ اور بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ماہ نور کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ماہ نور ایک خوش قسمت بچی ہے۔مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’عالمی وبا کے دوران سالگرہ اور دیگر تقاریب ایسے ہی منائی جا رہی ہیں۔

‘سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے والے ماہ نور کے نانا، نانی کے ہمراہ بھی عائشہ خان نے بیٹی کی تصویر شیئر کی۔انہوں نے بتایا کہ ماہ نور کے پسندیدہ لوگوں میں اٴْن کی نانی کا نمبر سب سے اول نمبر پر آتا ہے، دنیا میں وی کسی کو اتنا نہیں چاہتی جتنا اپنی نانی کو چاہتی ہے۔
وقت اشاعت : 31/10/2020 - 14:32:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :