کنول آفتاب ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی دوسری پاکستانی ٹک ٹاک سٹار بن گئیں

پیر 23 نومبر 2020 19:12

کنول آفتاب ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی دوسری پاکستانی ٹک ٹاک سٹار بن گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) کنول آفتاب ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی دوسری پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کیساتھ ہی جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک سٹار بن بھی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

کنول آفتاب نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر اپنے دوست ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ٹک ٹاک سٹار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللہ میں ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں‘۔کنول آفتاب کے ٹک ٹا ک اکائونٹ کا جائزہ لیں تو اٴْنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک سٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 23/11/2020 - 19:12:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :