سونیا حسین نے علی سیٹھی کو ’باد شاہ غزل‘ قرار دے دیا

بدھ 25 نومبر 2020 19:50

سونیا حسین نے علی سیٹھی کو ’باد شاہ غزل‘ قرار دے دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ورسٹائل اداکارہ سونیا حسین نے معروف گلوکار علی سیٹھی کو باد شاہ غزل قرار دے دیا ہے۔علی سیٹھی پاکستان کے معروف اور نوجوانوں میں نہایت مقبول گلوکار ہیں، اٴْن کی آواز کا جادو ہر قسم کے گیتوں میں سر چڑھ کر بولتا ہے۔علی سیٹھی نے انسٹاگرام پر کچھ تصایر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

علی سیٹھی کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا گرام پوسٹ پر سب سے پہلی اٴْن کی تصویر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ایک گلاب کی ہے اور تیسرے چوتھے نمبر پر اٴْن کی جانب سے خوبصورت شعر شیئر کیا گیا ہے۔

علی سیٹھی کی جانب سے شیئر کیا گیا شعر ایک صفحے ہر ہاتھ سے لکھا گیا ہے جو کہ کچھ یو ہے،’ تم آئے ہو تو رنگ ہے، تم سے ہی ہے قرار، تم لائے ہو نظارے، تو بجے ہیں دل کے تار۔‘علی سیٹھی کی اس پوسٹ پر اٴْن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹ کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب معروف اداکارہ سونیا حسین کی جانب سے بھی علی سیٹھی کی پوسٹ پر تعریفی کمنٹ کیا گیا ہے۔سونیا حسین کا اپنے کمنٹ میں علی سیٹھی کے لیے کہنا ہے کہ ’اٴْنہوں نے آج تک علی سیتھی جیسا بہترین باد شاہ غزل نہیں دیکھا ہے۔‘
وقت اشاعت : 25/11/2020 - 19:50:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :