اٹلی کی معروف اداکارہ ڈیریا نیکولوڈی انتقال کر گئی

ہفتہ 28 نومبر 2020 14:19

اٹلی کی معروف اداکارہ ڈیریا نیکولوڈی  انتقال کر گئی
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2020ء) اٹلی کی معروف اداکارہ ڈیریا نیکولوڈی  انتقال کر گئی ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق   ہالی وڈ  کے مشہور ہدائیتکار ڈاریو ارجنٹو کی فلم   ڈیپ ریڈ میں مرکزی کرادا ر ادا کرنے والی اطالوی اداکار ہ ڈیریا نیکولوڈی  75 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ ڈیریا نیکولودی 19 جون 1950 کو فلورنس میں پیدا ہوئی تھی اور انھوں نے 1970 کی دہائی  سے  اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا  اس کے بعد  متعدد فلموں میں نظر آئیں جن میں 1980 کی ٹینیبری ، 1982 کی فینوما اور 1987 کی اوپیراشامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/11/2020 - 14:19:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :