قرآن سے دوری کی وجہ سے ہمیںبے شمارمسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ‘ فضیلہ قاضی

قرآن پاک کو کھول کر ترجمہ کے ساتھ پڑھا جائے تو ہماری زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں

ہفتہ 5 دسمبر 2020 12:18

قرآن سے دوری کی وجہ سے ہمیںبے شمارمسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ‘ فضیلہ قاضی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ ہماری پستی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے خدا کے احکامات کو ماننا چھوڑ دیا ہے ، قرآن مجید جیسی کتاب کو خوبصورت غلاف میں لپیٹ کر اپنے گھر کی کسی اونچی جگہ پرکھ دیتے ہیں یا پھر اپنی بچیوں کی شادیوں میں ان کے جہیز میں دیتے ہیں ،قرآن سے دوری کی وجہ سے ہمیںبے شمارمسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر قرآن پاک کو کھول کر ترجمہ کے ساتھ پڑھا جائے تو ہماری زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں ۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم لازمی دیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم خدا کے احکامات پر چل کر ہی اپنی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں اس سے دوری نے ہمیں کہیں کا نہیں رکھا ،میری تمام مسلما ن بہن بھائیوں سے اپیل ہے کہ وہ خود بھی قرآن پڑھیں اوربچوں کو بھی دین کی طرف راغب کریں ۔
وقت اشاعت : 05/12/2020 - 12:18:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :