میں فلمیں نہ چھوڑوں تو دوسری ہیروئنوں کا کیا ہوگا، کرینہ کپور

منگل 18 مارچ 2014 20:36

میں فلمیں نہ چھوڑوں تو دوسری ہیروئنوں کا کیا ہوگا، کرینہ کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) بھارتی سپراسٹار کرینہ کپور کہتی ہیں کہ انھیں کامیاب فلمیں چھوڑنے کا کوئی غم نہیں، اگر وہ یہ فلمیں نہ چھوڑتیں تو دوسری ہیروئنز اسٹارزبننے سے رہ جاتیں۔

(جاری ہے)

ان دنوں کرینہ کپور کی قسمت ان کا ساتھ نہیں دے رہی ،ان کی فلمیں ایک کے بعد ایک فلاپ ہور ہی ہیں جبکہ رام لیلا اور کوئین جیسی فلمیں جن میں کرینہ نے کام کرنے سے انکار کیا،باکس آفس پر بے حد کامیاب رہیں۔ تاہم کرینہ کا اعتماد اب بھی دیکھنے والا ہے،کہتی ہیں کہ انھیں اس کا کوئی غم نہیں ،کیونکہ اگر وہ یہ فلمیں کر لیتیں تو دیپیکا اور کنگنا کو یہ کامیاب فلمیں کرنے کا موقع نہیں ملتا۔

وقت اشاعت : 18/03/2014 - 20:36:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :