پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ماڈل رمل علی پر تشدد، ملزم نے سر کے بال اور بھنویں مونڈھ دیں

عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا، جسم پر سگریٹ سے داغا گیا ‘ ماڈل رمل علی کی سوشل میڈیا پر ویڈیو

بدھ 6 جنوری 2021 22:42

پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ماڈل رمل علی پر تشدد، ملزم نے سر کے بال اور بھنویں مونڈھ دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2021ء) پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ماڈل رمل نے خود پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے حکومت اور پولیس افسران سے تحفظ دینے کی اپیل کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے ماڈل کے سر کے بال کاٹ دئیے او ربھنویں بھی مونڈھ دیں ۔

(جاری ہے)

ٹرانس جینڈر ماڈل رمل علی نے اپنے اکائونٹ سے جاری کی گئی ویڈیو میں بتایا کہ اٹک کا رہائشی با اثر جہانزیب خان نامی شخص گزشتہ دو سال سے اسے شوبز میں کام کرنے سے روک رہا ہے اور اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے ۔

ویڈیو میں عصمت دری کا بھی الزام لگایاگیا ہے۔ اب میرے انکار کرنے پر سر کے بال کاٹ دئیے گئے اور بھنویں مونڈھ دیں ۔ میں نے اس حوالے سے پولیس سے بھی رابطہ کیا لیکن مجھے انصاف نہیں ملا ۔ انہوںنے ملزم کی جانب سے جسم پر سگریٹ سے داغنے کے نشانات دکھاتے ہوئے حکومت اور پولیس افسران سے اپیل کی ہے کہ مجھے جان کا خطرہ ہے اس لئے مجھے تحفظ دیا جائے
وقت اشاعت : 06/01/2021 - 22:42:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :