موسیقی کے شعبے کو ٹک ٹاک کی طرز پر اپنانے والوں کا مستقبل بھی اسی طرح ہوتا ہے ‘ سائرہ نسیم

موسیقی کو پارٹ ٹائم کام سمجھنے والے اس فن کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتے ‘ گلوکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 8 جنوری 2021 11:19

موسیقی کے شعبے کو ٹک ٹاک کی طرز پر اپنانے والوں کا مستقبل بھی اسی طرح ہوتا ہے ‘ سائرہ نسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ موسیقی کے شعبے کو ٹک ٹاک کی طرز پر اپنانے والوں کا مستقبل بھی اسی طرح ہوتا ہے ، گائیکی کے فن پر گرفت کرنے کیلئے گھنٹوں ریاضت کرنا پڑتی ہے اور پھر بھی یہ ڈرہوتا ہے کہیں کوئی کمی نہ رہ جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ جو حقیقی معنوںمیں گائیکی کے شعبے میں آنا چاہتے ہیں میں نے ہمیشہ ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ہے، گائیکی کا شعبہ اتنا آسان نہیں جتنا اسے سمجھ لیا گیا ہے ، موسیقی کو پارٹ ٹائم کام سمجھنے والے اس فن کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتے ۔

سائرہ نسیم نے کہا کہ فن گائیکی میں پاکستانی گلوکاروں نے نہ صرف بر صغیر بلکہ پوری دنیا میں نام کمایا ہے اور کئی دہائیوں بعدآج بھی ان گلوکاروں کے گیت گنگنائے جاتے ہیں ۔ نئے آنے والوں کو مقام حاصل کرنے کیلئے بھرپور لگن سے کام کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 08/01/2021 - 11:19:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :