اداکارہ نادیہ خان کی شوہر کے ساتھ نئی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی

جمعہ 8 جنوری 2021 11:19

اداکارہ نادیہ خان کی شوہر کے ساتھ نئی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) رواں ماہ ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتہء ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان کی شوہر کے ساتھ نئی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔

(جاری ہے)

نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں نادیہ خان نے خوبصورت سِلک کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اٴْن کے شوہر جینز اور شرٹ میں ملبوس ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ خان کے شوہر محبت بھری نگاہوں سے اپنی اہلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/01/2021 - 11:19:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :