ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم پر5 کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا

منگل 12 جنوری 2021 23:19

ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم پر5 کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے معرو ف گلوکار عاطف اسلم کو 5کروڑ80لاکھ روپے ادائیگی کا نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کا سال 2018ء کا انکم ٹیکس آڈٹ کیا جس کے بعد ان پر 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا گیاہے ۔ذرائع کے مطابق گلوکار عاطف اسلم کو ٹیکس ادائیگی کے لئے ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی۔ اگر عاطف اسلم نے ایک ماہ میں ٹیکس ادا نہ کیا تو بینک اکائونٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 12/01/2021 - 23:19:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :