عاطف اسلم نے ایف بی آر کو 75 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی

بدھ 21 جون 2023 17:54

عاطف اسلم نے ایف بی آر کو 75 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2023ء) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے ایف بی آر کو 75 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی۔رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کی جانب سے سال 2023ء کے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 75 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے عاطف اسلم کو ایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کر رکھا تھا جبکہ سال 2020ء کا انکم ٹیکس آڈٹ بھی شروع کررکھا ہے۔ایف بی آر نے آڈٹ کے لئے گلوکار عاطف اسلم سے بکس آفس اکاونٹس، بینک اسٹیٹمنٹس سمیت دیگر اہم دستاویزات طلب کی ہیں۔ تاہم گلوکار نے تاحال آڈٹ کے لئے ایف بی آر کو تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

وقت اشاعت : 21/06/2023 - 17:54:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :