عمران اشرف کی دوسروں کے کام کوسراہنے کی عادت پسند ہے ، فائزہ افتخار

بدھ 13 جنوری 2021 11:21

عمران اشرف  کی دوسروں کے کام کوسراہنے کی عادت پسند ہے ، فائزہ افتخار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2021ء) ڈرامہ سیریل"پریم گلی " کی رائٹر فائزہ افتخار نے کہا ہے کہ عمران اشرف ایک ایسے اداکار ہیں جو دوسروں کے کام کو سراہتے ہیں اور ان کو ان کی یہ عادت بہت پسند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آج کل ڈراموں کی30یا اس سے زیادہ اقساط کا رواج چل چکا ہے اورااس کے لیے لکھنا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ دن میں آپ کے ذہن میں دس موضوعات آتے ہیں تو اس میں سے ایک پر ڈرامہ لکھا جا سکتا ہے کیونکہ ہر موضوع پر 30اقساط نہیں لکھی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سبق دینا میرا کام نہیں وہ اس میں سے کچھ سبق حاصل کرلیں تو یہ ان پر منحصر ہے۔

وقت اشاعت : 13/01/2021 - 11:21:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :