میں مشکلات میں بہت مضبوط ہو جاتی ہوں ، ریبل ولسن

جمعرات 14 جنوری 2021 11:33

میں مشکلات میں بہت مضبوط ہو جاتی ہوں ، ریبل ولسن
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2021ء) معروف آسٹریلوی اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں مشکلات میں بہت مضبوط ہو جاتی ہوں ۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ادکارہ نے بتایا کہ وہ مشکلات میں بہت مضبوط ہوجاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے   اپنی زندگی کے خوفناک واقعے کے  بارے میں بتایا کہ  انہیں افریقہ  کے  علاقے سے  اسلحہ بردار مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا ۔انہوں نے اس منظر کو  تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہوئے کہا مسلح افراد  نے انہیں اغوا کر کے ایک مویشیوں کے ٹرک میں ڈالا  اور کسی نامعلوم مقام پر لے گئے تھے جہاں وہ مسلسل انہیں خوفزدہ کرتے تھے ۔ اگرچہ یہ بہت خوفنا ک اور پریشان کن وقت تھا میں میں نے محسوس کیا کہ میں بہت مضبوط اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کر سکتی ہوں ۔

وقت اشاعت : 14/01/2021 - 11:33:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :