انتظار کی گھڑیاں ختم سیٹی بجے گی اسٹیج سجے گا فنکار کھیلیں گے اور لوگ دیکھیں گے

16 اور17 فروری کو باری سٹیڈیم میں ہونے والی بی فار یو کیبز انر پاکستان لیگ سیزن ٹو کے لئے تھیٹر فنکاروں کی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا

پیر 25 جنوری 2021 12:54

انتظار کی گھڑیاں ختم سیٹی بجے گی اسٹیج سجے گا فنکار کھیلیں گے اور لوگ دیکھیں گے
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) انتظار کی گھڑیاں ختم سیٹی بجے گی اسٹیج سجے گا فنکار کھیلیں گے اور لوگ دیکھیں گے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لاہور کے مقامی ہال میں انر پاکستان لیگ (آئی پی ایل) سیزن ٹو کا بی فار یو کے روح رواں شیخ شامی کے ساتھ اسپانسرشپ کنٹریکٹ طے پاگیا۔انر پاکستان کرکٹ لیگ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستارے میدان میں چوکے چھکے لگاتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے فنکاروں کی دس ٹیمیں شرکت کرینگی۔۔بی فار یو کیبز انر پاکستان لیگ سیزن ٹو کے لئے تھیٹر فنکاروں کی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس بار ٹورنامنٹ میں ٹوٹل دس ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جن میں دو ٹیمیں خواتین اداکارائوں کی بھی ہونگی۔ انر پاکستان لیگ میں شالیمار ایگلز، فیصل آباد شارکس، محفل اسٹالینز، الحمرا نائٹ رائیڈرز، گوجرانوالہ بلز، پری کوئینز اور شہزادی وارئیرز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
وقت اشاعت : 25/01/2021 - 12:54:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :