اداکارہ تارا محمود نے ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا

اداکارہ وفاقی وزیر شفقت محمود کی صباحبزادی ہیں ان کی ایک جڑواں بہن بھی ہے اور وہ مجموعی طور پر تین بہنیں ہیں

پیر 25 جنوری 2021 12:54

اداکارہ تارا محمود نے ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) پاکستان کی مقبول ادکارہ تارا محمود گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔اداکارہ تارا محمود نے سرکاری ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ’’انسپکٹر کھوجی‘‘ سے ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا اور اس وقت سے اب تک تارا محمود ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تارا محمود کا اداکاری کے علاوہ ایک اور ایسا منفرد حوالہ ہے جو مداحوں کے لیے حیرانی کا باعث ہے۔اداکارہ تارا محمود پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں۔کچھ روز قبل تارا محمود کی جانب سے اپنے والد اور وزیر تعلیم شفقت محمود کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی جس کے بعد مداح یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اداکارہ پاکستان کے مقبول سیاستدان کی بیٹی بھی ہیں۔اداکارہ کی ایک جڑواں بہن بھی ہیں اور وہ مجموعی طور پر تین بہنیں ہیں، تارا محمود اس سے قبل بھی نے اپنے والد اور اہل خانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کر چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 25/01/2021 - 12:54:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :