میں خود کو ورسٹائل اداکارہ ثابت کرنا چاہتی ہوں‘اداکارہ انوشے عباسی

کمرشلز میں کام کرنے کا زیادہ مزہ آتا ہے کیونکہ کمرشلز میں کم وقت میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا امتحان دینا ہوتا ہے

پیر 25 جنوری 2021 13:10

میں خود کو ورسٹائل اداکارہ ثابت کرنا چاہتی ہوں‘اداکارہ انوشے عباسی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) اداکارہ و ماڈل انوشے عباسی کا کہنا ہے کہ منفی کرداروں میں اداکاری کا زیادہ مارجن ہوتا ہے جبکہ مثبت کردار سیدھے سیدھے ہوتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انوشے عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں خود کو ورسٹائل اداکارہ ثابت کرنا چاہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

کمرشلز میں کام کرنے کا زیادہ مزہ آتا ہے کیونکہ کمرشلز میں کم وقت میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا امتحان دینا ہوتا ہے ۔

اداکارہ کاکہناتھاکہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا ،میرے والد پی ٹی وی کے دور میں ڈرامے لکھا کرتے تھے اور اگر کسی بچے کا کردار کروانا ہوتا تو مجھے کاسٹ کر لیا جاتا تھا۔قبل ازیں انوشیکا کہنا تھا کہ اداکار کوہر طرح کا کردار ادا کرکے ہمہ گیر صلاحیتوں کا حامل ہو نا چاہئے،ہر کردار مشکل ہوتا ہے، خاموش رہ کر صرف تاثرات دینا زیادہ مشکل ہے۔
وقت اشاعت : 25/01/2021 - 13:10:50