سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ،اپنے فن کے ذریعے ہی خدمت کرنا چاہتی ہوں ‘ثناء، ملک میں کوئی بھی جماعت بر سر اقتدار ہو عوام کو ہر صورت ریلیف ملنا چاہیے ‘ اداکارہ کی گفتگو

اتوار 18 مئی 2014 13:27

سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ،اپنے فن کے ذریعے ہی خدمت کرنا چاہتی ہوں ‘ثناء، ملک میں کوئی بھی جماعت بر سر اقتدار ہو عوام کو ہر صورت ریلیف ملنا چاہیے ‘ اداکارہ کی گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء)اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ اپنے فن کے ذریعے ہی خدمت کرنا چاہتی ہوں ، ملک میں کوئی بھی جماعت بر سر اقتدار ہو عوام کو ہر صورت ریلیف ملنا چاہیے ۔ خصوصی گفتگو کرتے اداکارہ نے کہا کہ سیاست ایک مشکل کام ہے اور شاید میں اسکے داؤ پیچ نہ سمجھ سکوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست میں لوگ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جو میرے مزاج کے برعکس ہے ۔

میں صرف یہی کہوں گی کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی سیاست ضرور چمکائیں لیکن ملک و قوم کے مفاد پر سب کا ایک موقف ہونا چاہیے ۔ اسکے علاوہ ملک میں کوئی بھی سیاسی جماعت بر سر اقتدار ہو اسے عوام کے بنیادی حقوق اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملک میں یکساں نصاب رائج کیا جائے تاکہ امیر اور غریب کے درمیان فرق کو ختم کیا جا سکے۔

وقت اشاعت : 18/05/2014 - 13:27:28