ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ پر فلم میل فیشنٹ کے پریمیئر کے موقع پر حملہ

جمعرات 29 مئی 2014 17:43

ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ پر فلم میل فیشنٹ کے پریمیئر کے موقع پر حملہ

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مئی 2014ء ) ہالی ووڈ کے نامور اداکار بریڈ پٹ پر فلم “میل فیشنٹ” کے پریمیئر کے موقع پر ایک شخص نے حملہ کر دیا تاہم اداکار حملے میں محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ فلم میل فیشنٹ کے پریمیئر کے حوالے سے لاس ایجلس میں منعقد لال قالین کی تقریب میں شریک تھے کہ فین گیلری سے ایک شخص سیکیورٹی حصارکو توڑتا ہوا بریڈ پٹ کی جانب لپکا لیکن ابھی حملہ کرنے والے شخص نے بالی ووڈ اداکار کو چھوا ہی تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا اور اداکار حملے میں محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد بریڈ پٹ نے اپنے چاہنے والوں سے داد وصول کی اور انھیں آٹو گراف دیتے ہوئے تھیٹر میں چلے گئے۔لاس اینجلس پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ فلم فیل فیشنٹ میں اداکار بریڈ پٹ کی منگیتر انجلینا جولی مرکزی کردار ادا کر ہی ہیں

وقت اشاعت : 29/05/2014 - 17:43:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :