پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سعیدہ امتیاز ہالی ووڈ فلم میں کام کریں گی

منگل 3 جون 2014 13:13

پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سعیدہ امتیاز ہالی ووڈ فلم میں کام کریں گی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جون 2014ء) سابق کرکٹرعمران خان کی زندگی پربنائی جانے والی فلم ’’ کپتان ‘‘ میں جمائمہ کا کردار نبھانے والی پاکستانی نژاد امریکن اداکارہ وماڈل سعیدہ امتیازکوہالی ووڈ کے معروف فلمساز ادارے نے اہم کردار میں سائن کرلیا۔ ’’امیج میکرز‘‘نامی ادارے نے فلم کی عکسبندی کے لیے کاسٹ فائنل کرنے کے ساتھ امریکا، برطانیہ اورپاکستان میںلوکیشنزکا انتخاب کرلیا ہے اوردیگرکاغذی کارروائی کے بعد نومبر میں باقاعدہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

فلم میں سعیدہ امتیاز کے مدمقابل ہالی ووڈ اسٹارز ہونگے جب کہ پاکستان میں کی جانیوالی شوٹنگ کے لیے کچھ پاکستانی فنکاروں کا مزید انتخاب کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

جب اس سلسلہ میں سعیدہ امتیاز سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے بتایا کہ اگرمحنت اورلگن کا جذبہ ہوتو منزل مل ہی جاتی ہے، میں نے پاکستان میں عمران خان جیسی لیجنڈ شخصیت کی زندگی پربننے والی فلم میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا کردار نبھایااوراس کے بعد میرے لیے بالی ووڈکے دروازے بھی کھل گئے جب کہ اب مجھے ہالی وڈ کے ایک معروف فلمساز ادارے نے اپنی فلم میں اہم کردار کے لیے سائن کرلیا ہے۔

یہی نہیں پاکستان میں بننے والی فلم ’’معصوم‘‘ بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہوں ۔ اس طرح سے اپنے کیرئیر کے مختصر عرصہ کے دوران مجھے اب تک بہترین کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔ یہ سب میری محنت ، لگن اورنیک نیتی کی بدولت ممکن ہوسکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیرئیر کی پہلی فلم ’’کپتان‘‘ تھی جونامعلوم وجوہات کی بناء پرتاحال ریلیز نہیں ہوسکی لیکن اس دوران مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی جس کومیں نے قبول کرلیا۔

بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے میں نے باقاعدہ ڈانس کی تربیت بھی حاصل کی۔ مغربی رقص کے مختلف انداز تومجھے آتے ہی تھے لیکن میں نے اس کے ساتھ بالی ووڈ ڈانس بھی سیکھا۔ ایک سوال کے جواب میں سعیدہ امتیاز نے کہاکہ ہالی ووڈ دنیا کی سب سے بڑی اورجدید فلم انڈسٹری ہے۔

وہاں کام کرناکسی اعزازسے کم نہیں ہے۔ دنیا بھرسے منجھے ہوئے فنکار وہاںکام کرتے ہیں۔

ایسے پروفیشنل لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے دوران مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ جہاں تک بات انگریزی تلفظ کی ہے تواس میں مجھے کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ میری تعلیم اورتربیت امریکا میں ہوئی ہے اورمیں وہاں کے ماحول سے خوب واقف ہوں۔ اس لیے مجھے امید ہے کہ ہالی ووڈ کا یہ پراجیکٹ میری زندگی کوایک نئے موڑکی جانب لے کرجائے گا۔

وقت اشاعت : 03/06/2014 - 13:13:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :