پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سعیدہ امتیاز ہالی ووڈ فلم میں کام کریں گی
منگل 3 جون 2014 13:13
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جون 2014ء) سابق کرکٹرعمران خان کی زندگی پربنائی جانے والی فلم ’’ کپتان ‘‘ میں جمائمہ کا کردار نبھانے والی پاکستانی نژاد امریکن اداکارہ وماڈل سعیدہ امتیازکوہالی ووڈ کے معروف فلمساز ادارے نے اہم کردار میں سائن کرلیا۔ ’’امیج میکرز‘‘نامی ادارے نے فلم کی عکسبندی کے لیے کاسٹ فائنل کرنے کے ساتھ امریکا، برطانیہ اورپاکستان میںلوکیشنزکا انتخاب کرلیا ہے اوردیگرکاغذی کارروائی کے بعد نومبر میں باقاعدہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔
فلم میں سعیدہ امتیاز کے مدمقابل ہالی ووڈ اسٹارز ہونگے جب کہ پاکستان میں کی جانیوالی شوٹنگ کے لیے کچھ پاکستانی فنکاروں کا مزید انتخاب کیاجائے گا۔(جاری ہے)
جب اس سلسلہ میں سعیدہ امتیاز سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے بتایا کہ اگرمحنت اورلگن کا جذبہ ہوتو منزل مل ہی جاتی ہے، میں نے پاکستان میں عمران خان جیسی لیجنڈ شخصیت کی زندگی پربننے والی فلم میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا کردار نبھایااوراس کے بعد میرے لیے بالی ووڈکے دروازے بھی کھل گئے جب کہ اب مجھے ہالی وڈ کے ایک معروف فلمساز ادارے نے اپنی فلم میں اہم کردار کے لیے سائن کرلیا ہے۔
یہی نہیں پاکستان میں بننے والی فلم ’’معصوم‘‘ بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہوں ۔ اس طرح سے اپنے کیرئیر کے مختصر عرصہ کے دوران مجھے اب تک بہترین کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔ یہ سب میری محنت ، لگن اورنیک نیتی کی بدولت ممکن ہوسکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیرئیر کی پہلی فلم ’’کپتان‘‘ تھی جونامعلوم وجوہات کی بناء پرتاحال ریلیز نہیں ہوسکی لیکن اس دوران مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی جس کومیں نے قبول کرلیا۔
بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے میں نے باقاعدہ ڈانس کی تربیت بھی حاصل کی۔ مغربی رقص کے مختلف انداز تومجھے آتے ہی تھے لیکن میں نے اس کے ساتھ بالی ووڈ ڈانس بھی سیکھا۔ ایک سوال کے جواب میں سعیدہ امتیاز نے کہاکہ ہالی ووڈ دنیا کی سب سے بڑی اورجدید فلم انڈسٹری ہے۔
وہاں کام کرناکسی اعزازسے کم نہیں ہے۔ دنیا بھرسے منجھے ہوئے فنکار وہاںکام کرتے ہیں۔
ایسے پروفیشنل لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے دوران مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ جہاں تک بات انگریزی تلفظ کی ہے تواس میں مجھے کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ میری تعلیم اورتربیت امریکا میں ہوئی ہے اورمیں وہاں کے ماحول سے خوب واقف ہوں۔ اس لیے مجھے امید ہے کہ ہالی ووڈ کا یہ پراجیکٹ میری زندگی کوایک نئے موڑکی جانب لے کرجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے ممتاز قوال تاج محمد نیازی انتقال کرگئے ،نماز جنازہ (کل)ہوگی
-
اداکارہ کترینہ کیف کے پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی
-
کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی تصدیق ویڈیو وائرل
-
صبا حمید کے نئے ڈراما’’نورجہاں ‘‘کا ٹریلر جاری، سوشل میڈیا پر سخت تنقید
-
میرا بیٹا لنڈے کے کپڑے بھی پہن لیتا ہے، اکشے کمار کا انکشاف
-
کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی لڑکی دیگر ڈیزائنرکے مقابلے میں سب سے آگے ً
-
گلوکارہ میگھا کا پنجابی ٹپوں پر مشتمل ویڈیو’’لال پٹولے‘‘ ریلیز
-
ایشویا رائے زخمی بازو کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
-
عالیہ بھٹ 100سال تک اداکاری کرنے کی خواہشمند
-
لوگ مجھے انوشکا شرما کی ہمشکل قرار دیتے ہیں، کرن ملک
-
اداکارہ عائزہ خان کے میک اپ نہ کرنے کے دعوے پر مداح حیران
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.