آرٹ کے ساتھ بچپن سے ہی جنونی لگاؤ ہے،صائمہ جہاں

گلوکاری میں نکھار پیداکرنے کے لئے روزانہ دو گھنٹے ریاض کرتی ہوں،انٹرویو

ہفتہ 10 اپریل 2021 20:53

آرٹ کے ساتھ بچپن سے ہی جنونی لگاؤ ہے،صائمہ جہاں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2021ء) معروف گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح شوبز ہے مجھے بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ؤہے، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ اداکاری اور گلوکاری مشکل ترین شعبے ہیں اور میرے خیال میں سارے شعبے احساسات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ وہ گلوکاری میں بھرپور محنت کر رہی ہیں۔شاہدہ منی نے کہا کہ گلوکاری اور کاروبار تمام شعبوں میں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے بھرپور محنت کرتی ہوں۔ بلکہ ہر کام کیلئے محنت اولین شرط ہے۔اپنی گلوکاری میں نکھار پیداکرنے کے لئے روزانہ دو گھنٹے ریاض کرتی ہوں۔

وقت اشاعت : 10/04/2021 - 20:53:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :