پاکستانی ڈراموں کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ساجد

بدھ 14 اپریل 2021 21:23

پاکستانی ڈراموں کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ساجد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2021ء) اداکار ساجد حسن نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ساجد حسن نے کہا کہ پاکستانی فلمیں ڈراموں کی نسبت بہتر ہوتی جارہی ہیں لیکن پاکستانی ڈراموں کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ مرینہ خان کو اپنی فیملی کا حصہ سمجھتے ہیں۔ نہوں نے بتایا کہ وہ سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں اور آئندہ وقت میں اپنا یہ شوق بھی پورا کریں گے۔

وقت اشاعت : 14/04/2021 - 21:23:03