بالی ووڈسلیبرٹی اسٹائلسٹ منیش ملہوترا کورونا میں مبتلا ہوگئے

کوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے، فوری خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ،طبی معالج کی ہدایت کے مطابق احتیاطی تدابیر اپنا رہا ہوں،پوسٹ

ہفتہ 17 اپریل 2021 13:13

بالی ووڈسلیبرٹی اسٹائلسٹ منیش ملہوترا کورونا میں مبتلا ہوگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) بالی ووڈ سلیبرٹی اسٹائلسٹ منیش ملہوترا بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔گزشتہ روز منیش ملہوترا کی جانب سے انسٹاگرام پر مثبت سائن کی تصویر شیئر کرتے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی۔

(جاری ہے)

منیش ملہوترا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا کوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے فوری طور پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور میں گھر میں ہی قرنطینہ کروں گا۔

فیشن ڈیزائنر نے مزید لکھا کہ میں اپنے طبی معالج کی ہدایت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اپنائے ہوئے ہوں، برائے مہربانی محفوظ رہیں اور خیال رکھیں۔منیش ملہوترا کی پوسٹ پر بالی ووڈ شخصیات کی بڑی تعداد نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
وقت اشاعت : 17/04/2021 - 13:13:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :