وکٹوریہ بیکہم الیکٹریشن سے شادی کرنے کو تیار تھیں

پیر 19 اپریل 2021 13:02

وکٹوریہ بیکہم الیکٹریشن سے شادی کرنے کو تیار تھیں
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) مشہور فیشن ڈیزائنر وکٹوریہ بیکہم سابق معروف انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم سے شادی کرنے سے پہلے ایک الیکٹریشن سے شادی کرنے کے لئے تیار تھیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق مارک وڈ نامی شخص چوری کی اطلاع دینے والے الارم فٹ کرنے کا کام کرتا تھا جس سے وکٹوریہ کی ملاقات 14سال کی عمر میں ہوئی اور دونوں کے درمیان 6سال دوستی رہی۔

رپورٹس کے مطابق وکٹوریہ بیکہم کی جانب سے رشتہ ختم کرنے پر مارک وڈ کو دکھ ہوا۔جبکہ وکٹوریہ بیکھم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں اس رشتے میں اچھا محسوس نہیں کر رہی تھی۔واضح رہے کہ مارک وڈ سے دوستی ختم کرنے کے 2 سال بعد وکٹوریہ کی ڈیوڈ بیکھم سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لاو?نج میں ملاقات ہوئی تھی۔جس کے 10 ماہ بعد دونوں نے اپنی منگنی کا اعلان کردیا تھا۔
وقت اشاعت : 19/04/2021 - 13:02:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :