برطانوی وزیر اعظم کی ایشوریہ رائے کو نئی فلم کی شوٹنگ لندن میں کرنے کی دعوت

ہفتہ 14 جون 2014 13:04

برطانوی وزیر اعظم کی ایشوریہ رائے کو نئی فلم کی شوٹنگ لندن میں کرنے کی دعوت

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون بھی ایشوریہ کے مداح نکلے ، نئی فلم جذبہ کی شوٹنگ لندن میں کرنے کی دعوت دے دی۔ بالی وڈ حسینہ ایشوریا رائے کی اداؤں کا جادو برطانوی وزیر اعظم پر بھی چھا گیا ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے حال ہی میں ایک چیریٹی ایونٹ میں شرکت کے لیے برطانیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے برطانوی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے ساتھ غیررسمی ملاقات کی ۔ باتوں باتوں میں جب ایش نے اپنی نئی فلم جذبہ کا ذکرکیا تو برطانوی وزیر اعظم نے انہیں فلم کی شوٹنگ لندن میں آ کر کرنے کی آفر کر دی۔

وقت اشاعت : 14/06/2014 - 13:04:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :