فلم میں ڈانسر بننے کیلئے دبلی پتلی شردھا کپور اپنا وزن مزید کم کریں گی

ہفتہ 14 جون 2014 16:49

فلم میں ڈانسر بننے کیلئے دبلی پتلی شردھا کپور اپنا وزن مزید کم کریں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی دبلی پتلی شردھا کپور ان دنوں اپنا وزن مزید کم کرنے میں مصروف نظر آ رہی ہیں۔ شردھا کپور فلم ’’ABCD 2‘‘ میں کردار نبھانے کے لیے ان دنوں سخت ڈائٹ کے ساتھ اپنا وزن کم کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ شردھا کہتی ہیں کہ ’’میرے ڈائریکٹر ریمو ڈی سوزا چاہتے ہیں کہ میں ایک ڈانسر والا جسم بنا لوں‘‘ جس پر انھوں نے مجھے اپنا وزن مزید کم کرنے کا کہا ہے‘ بس میں ان دنوں انتہائی کم خوراک استعمال کر رہی ہوں۔

اس فلم کے پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور ہیں جب کہ دیگر اداکاروں میں ورون دھون‘ پربھو دیو شامل ہیں‘ فلم کے گیت میور پوری نے لکھے ہیں۔ فلم کا اصل نام ’’Any Body Can Dance 2 ‘‘ ہے۔

(جاری ہے)

فلم عاشقی میں سدھارتھ ملہوترا کے ستاھ ہٹ جوڑی بننے کے بعد اب شردھا کپور ایک اور اسٹوڈینٹ ورون دھون کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں‘ اس ڈانس ڈرامہ فلم میں نئی جوڑی اپنے جوہر دکھائے گی جب کہ اس فلم میں ڈانس کی دنیا میں جانا پہچانا نام پربھو دیو کا بھی ہے جو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ فلم در اصل 2012ء کی فلم اینی باڈی کین ڈانس(اے بی سی ڈی) کا سیکوئل ہے۔

فلم کے ہیرو ورون دھون نے اس سے پہلے بھی ایک کامیاب فلم’’میں تیرا ہیرو‘‘ دے چکے ہیں‘ نئی فلم کے ہیرو کا کردار ادا کرنے والے اداکار ورون دھون کے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ اس ڈانس فلم میں کردار نبھانے کے لیے ایک لمبے عرصہ سے ٹریننگ لیتا آ رہا ہے جب کہ اس دوران وہ کئی بار زخمی بھی ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 14/06/2014 - 16:49:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :