جی جی حدید اپنی بیٹی کائی کیلئے ایک بار پھر سے جذباتی ،سوشل میڈیا پر بیٹی کی کچھ تصاویر بھی شیئر

بدھ 21 اپریل 2021 15:25

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید اپنی بیٹی کائی کیلئے ایک بار پھر سے جذباتی ہوکر سوشل میڈیا پر بیٹی کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔سپر ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی بیٹی کائی کو دنیا میں آئے سات ماہ مکمل ہونے پر کچھ نئی تصاویر شئیر کی ہیں۔ ان تصاویر میں ننھی سی بچی کو اپنے جوتوں سے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

جی جی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین نہیں ہورہا کہ میری بیٹی اس ہفتے سات ماہ کی ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور جی جی حدید کے ہاں گزشتہ سال 24 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔زین ملک نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کو ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی، زین ملک نے بیٹی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھامے ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا تھا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’میری بیٹی ہمارے ہاتھوں میں ہے جو خوبصورت اور صحتمند ہے، اپنے موجودہ احساسات کو الفاظ میں ڈھالنا ایک مشکل بلکہ ایک ناممکن کام ہوگا۔
وقت اشاعت : 21/04/2021 - 15:25:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :