ثمینہ نے خود مجھے شادی کیلئے پروپوز کیا‘ عثمان پیرزادہ

جمعہ 30 اپریل 2021 12:21

ثمینہ نے خود مجھے شادی کیلئے پروپوز کیا‘ عثمان پیرزادہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2021ء) اداکار و ڈائریکٹر عثمان پیرزادہ نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے انہیں شادی کیلئے خود پروپوز کیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عثمان پیرزادہ نے بتایا کہ ثمینہ سے میری پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب میں اپنا پہلا میجر ڈرامہ سیریل ‘دوسرا آدمی’ کررہا تھا،ثمینہ مجھے اچھی لگیں اور پھر میں نے انہیں اپنے لاہور میں واقع گھر پر مدعو کیا،ایک روز ہم ثمینہ کے ماموں کے گھر پر تھے ، ثمینہ نے کافی بنائی اور لان میں جب سب اٹھ کر چلے گئے تو ثمینہ نے اچانک مجھ سے کہاwill u marry me?عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ثمینہ کے سوال پر میں نے حیران ہوکر پوچھا کیا تب انہوں نے مجھ سے کہا کہ اگرآپ مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو بیٹھیں ورنہ آپ یہاں سے جاسکتے ہیں، پھر اس کے بعد میں ہنس پڑا۔

مزید کہا کہ نکاح کی تاریخ بھی ثمینہ نے خود ہی طے کی اور ہم نے والدین کی مرضی کے بغیر شادی کی، ہم نے نکاح کے بعد والدین کو اپنی شادی سے متعلق آگاہ کیا ۔
وقت اشاعت : 30/04/2021 - 12:21:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :