لاتعداد میمز کا حصہ بننے والا ہسپانوی کامیڈین اسٹار چل بسا

جمعہ 30 اپریل 2021 12:21

لاتعداد میمز کا حصہ بننے والا ہسپانوی کامیڈین اسٹار چل بسا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2021ء) اپنی منفرد ہنسی کی وجہ سے دٴْنیا بھر کی لاتعداد مزاحیہ میمز کا حصہ بننے والے ہسپانوی کامیڈین اسٹار 65 سال کی عمر میں دٴْنیا سے رخصت ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی کامیڈین اسٹار جوآن جویا بورجا، جنہیں عام طور پر ال ریسٹاس کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ گزشتہ سال سے بیمار تھے۔

ہسپانوی کامیڈین اسٹار کی طبیعت سنبھلنے کے بجائے مزید بگڑتی گئی جس کے بعد وہ گزشتہ روز اس دٴْنیا سے کوچ کرگئے۔کامیڈین اسٹار کی موت کی خبر منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین شدید افسردہ ہوگئے ہیں اور دٴْنیا بھر میں موجود اٴْن کے مداح اٴْن کی موت پر بیحد دٴْکھ کا اظہار بھی کررہے ہیں۔سال 2007 میں ہسپانوری کامیڈین اسٹار کو ایک شو میں مدعو کیا گیا تھا جہاں اٴْنہوں نے اپنے منفرد انداز میں قہقہے لگائے اور پھر وہ ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کردی گئی۔

(جاری ہے)

یوٹیوب پر اپلوڈ کرنے کے بعد کامیڈین اسٹار کی ویڈیو پر ملین میں ویوز آئے اور تقریباًً آٹھ سال کے عرصے میں اٴْنہیں اٴْن کے قہقہوں کی وجہ سے شہرت ملی۔شرمیلا فاروقی نے پان بیچنے والوں کی عزت کرنیکا کیوں کہا اس کے بعد ہسپانوی کامیڈین اسٹار کی قہقہے لگانے کی یہ کلپ پاکستان سمیت دٴْنیا بھر کی کئی مزاحیہ میمز کا حصہ بنتی رہی۔
وقت اشاعت : 30/04/2021 - 12:21:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :