بہت سے فنکار، ہنر مند کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، عید پر ایس او پیز کیساتھ تھیٹر ز کھولے جائیں‘ افتخارٹھاکر

اگرلوگ اپنی استطاعت کے مطابق فیملیوں کی کفالت کا ذمہ اٹھا لیں تو غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے‘ سینئر اداکار

ہفتہ 1 مئی 2021 12:13

بہت سے فنکار، ہنر مند کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، عید پر ایس او پیز کیساتھ تھیٹر ز کھولے جائیں‘ افتخارٹھاکر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ اپنے لئے تو ہر کوئی جیتا ہے لیکن دوسروں کے لئے جینا ہی اصل زندگی ہے ، اگر لوگ اپنی استطاعت کے مطابق مستحق فیملیوں کی کفالت کا ذمہ اٹھا لیں تو یقین سے کہہ سکتا ہوں غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ رمضان المبارک کے روزے اصل میں اپنا احتساب کرنے کا ذریعہ ہیں لیکن ہم اس کے اصل مقصد کو بھول بیٹھے ہیں ۔

اگر مسلمان رمضان المبارک کی اصل روح کو سمجھ لے تو اس کی حقیقی زندگی میں ایسی خوشگوار تبدیلی آئے گی جس نے اس کا کبھی اندازہ ہی نہیں کیا ہوگا۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ عید الفطر پر کورونا ایس او پیز کے ساتھ تھیٹر ڈرامہ کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ بہت سے فنکار اور ہنر مند انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور ان کی روزی روٹی کا ذریعہ ہے تھیٹر انڈسٹری ہے ۔
وقت اشاعت : 01/05/2021 - 12:13:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :