نئی کامیڈی فلم اٹس انٹر ٹینمنٹ کیلئے عاطف اسلم کے گانے کا ٹیزرآگیا

اتوار 22 جون 2014 16:15

نئی کامیڈی فلم اٹس انٹر ٹینمنٹ کیلئے عاطف اسلم کے گانے کا ٹیزرآگیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء) کھلاڑی اکشے کمار ایکشن کے بعد پھر کامیڈی کے میدان میں۔اکشے کمار کی نئی کامیڈی فلم اٹس انٹر ٹینمنٹ کیلئے پاکستانی پاپ اسٹار عاطف اسلم کے گانے "تیرا نام دوں" کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ عاطف اسلم کے تحریر کردہ، (پوچھے جوکوئی ، تیرا نام دوں) کے بولوں پر مبنی اس گانے کو خود عاطف اسلم اور شالمالی کولگڈے کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار ساجد فرہاد کی اس فلم میں اکشے کمار کے مدِ مقابل تمنا بھاٹیہ مرکزی کردار کررہی ہیں جبکہ متھن چکربرتی، پرکاش راج، سونو سوڈ، جانی لیور،کرشنا ابھیشک اور ہیتن تیجوانی بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔ پروڈیوسر رمیش ایس تورانی کی اس فلم کی کہانی قسمت کی بدولت راتوں رات امیر بن جانے والے اکہل(اکشے)کے گرد گھومتی ہے جسکی تمام دولت ایک کتے کو منتقل کردی جاتی ہے اور اب وہ اپنی دولت واپس حاصل کرنے کیلئے کتے سے نبرد آزما ہے۔

کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم (اٹس انٹرٹینمنٹ) رواں برس ممکنہ طور پر عید کے موقع پر8اگست کو پین موویز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک موسیقار جوڑی سچن جگر نے ترتیب دیا ہے۔

وقت اشاعت : 22/06/2014 - 16:15:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :