فیشن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی،دیشا پٹانی

مجھے فیشن کے بارے میں نہیں پتا بس مجھے اچھے کپڑے پہننا پسند ہے

بدھ 12 مئی 2021 12:54

فیشن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی،دیشا پٹانی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء)بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا ہے کہ مجھے فیشن کے بارے میں نہیں پتا بس مجھے اچھے کپڑے پہننا پسند ہے۔

(جاری ہے)

گفتگو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ چپل اور بڑے سائز کی ٹی شرٹس پہنتی ہوں کیونکہ میں اس میں خود کو آرام دہ محسوس کرتی ہوں۔لیکن جب میں باہر جاتی ہوں تو تھوڑی کوشش کرتی ہوں کہ الگ دکھ سکوں۔اداکارہ نے اپنے کپڑوں کے انتخاب کے بارے میں بتایا کہ اس کا تعلق میری سوچ سے بھی ہے کہ میں کیا محسوس کررہی ہوں۔مجھے فیشن اور ٹرینڈز کا زیادہ نہیں پتا،عام طور پر وہی کپڑے پہنتی ہوں جو مجھے اچھے لگتے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/05/2021 - 12:54:17

Rlated Stars :