سپورٹس ڈیسک*

ا*سابق فاسٹ بئولر محمد عامر نے برطانیہ کی شہریت کیلئے درخواست دیدی

ہفتہ 15 مئی 2021 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2021ء) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد سے ہی انگلینڈ میں رہ رہے ہیں اور اب انہوں نے شہریت کیلئے درخواست بھی دیدی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق فاسٹ بائولر محمد عامر نے انگلینڈ کی شہریت کیلئے درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

اگر انہیں انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے ، تو ان کیلئے عالمی کرکٹ کے کئی راستے کھل جائیں گے۔ انگلینڈ کی کاونٹی کرکٹ کے علاوہ وہ دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں بھی کھیل پائیں گے۔ کرکٹر عامر کو انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے تو وہ سابق فاسٹ بائولر اظہر علی کی آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں جنہوں نے بھارتی لیگ میں متعدد میچ کھیلے ہوئے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/05/2021 - 16:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :