انٹرنیٹ کی زندگی سے اصل زندگی کو الگ کرنا سیکھیں،کیٹی پیری

میں لڑکھڑائی،گری اور غلطیاں کیں ،مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ،میں نے سب چیزوں سے سیکھا، امریکی گلوکارہ

اتوار 16 مئی 2021 17:50

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے کہا ہے کہ میں لڑکھڑائی،گری اور غلطیاں بھی کیں پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں کیونکہ میں نے ان سب چیزوں سے سیکھا۔

(جاری ہے)

ایک گفتگو کے دوران کیٹی پیری نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ پر کمنٹس نہ پڑھیں اور انٹرنیٹ کی زندگی سے اصل زندگی کو الگ کرنا سیکھیں۔36 سالہ گلوکارہ نے کہا کہ لڑکے 35 سال کی عمر تک مکمل طور پر سمجھدار نہیں ہوتے۔مجھے لگتا ہے کہ ماضی میں ہمیشہ میں سچے پیار کی تلاش میں رہی۔

وقت اشاعت : 16/05/2021 - 17:50:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :