شادی کے بعد کرینہ کی ترجیحات بدل گئیں

جمعہ 27 جون 2014 18:39

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء)بولی وڈ کی خاتون اداکار کرینہ کپور نے کہا ہے کہ شادی کے بعد اْن کی ترجیحات بدل گئی ہیں اور اب وہ صرف اْن ہی فلموں میں کام کریں گی، جن میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنی فیملی کو بھی بھرپور وقت دے سکیں۔بولی وڈ اداکار سیف علی خان سے شادی کرنے والی کرینہ کپور نے زویا اختر کی فلم”دل دھڑکنے دو“ میں کام کرنے سے اس لیے انکار کردیا ہے کیوں کہ شادی شدہ ہونے کے باعث اب وہ تین مہینے تک ایک کروز پر نہیں رہ سکتیں۔

بے بو نے رپورٹرز کے ایک گروپ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اب میں ایک ایسے مقام پر ہوں، جہاں میری ترجیحات یکسر مختلف ہیں۔ میں اب شادی شدہ ہوں اور اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتی ہوں۔زویا اختر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کے حوالے سے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ میں تین چار مہینوں کے لئے گھر سے باہر نہیں رہ سکتی، یہی وجہ ہے کہ میں نے 'دل دھڑکنے دو' میں کام سے انکار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کرینہ نے کہا کہ میں ایسی فلم میں کام کروں گی جو میرے لیے مناسب ہوگی اور میں اس حوالے سے بالکل مطمئن ہوں۔فلم”دل دھڑکنے دو“ میں کام کی پیشکش پہلے کرینہ کپور کو کی گئی تھی، لیکن ان کے انکار کے بعد اب یہ فلم انوشکا شرما کریں گی۔اس فلم کے دیگر اداکاروں میں رنویر سنگھ، پریانکا چوپڑہ، فرحان اختر، راپول بوس، سیف علی شاہ اور انیل کپور بھی کام کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/06/2014 - 18:39:59

Rlated Stars :