عاصم اظہر بانسری کی دھن پر ’مصطفیٰ جان رحمت‘ سن کر متاثر

منگل 15 جون 2021 13:17

عاصم اظہر بانسری کی دھن پر ’مصطفیٰ جان رحمت‘ سن کر متاثر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) عاصم اظہر کے گانوں کو ان کے مداح بے حد پسند کرتے ہیں لیکن اس بار گلوکار خود کسی کے مداح ہوگئے ہیں۔انسٹاگرام اسٹوری پر عاصم اظہر کی جانب سے مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں موجود شخص کو بانسری کی دھن پر مشہور کلام ’مصطفیٰ جان رحمت‘ کی دھنیں بکھیرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عاصم اظہر کی شیئر کی گئی اسٹوری کو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا جاچکا ہے جہاں مداحوں کی بڑی تعداد بانسری کی دھن پر مصطفیٰ جان رحمت پڑھنے والے شخص کو پسند کررہی ہے۔

خیال رہے کہ عاطف اسلم نے رمضان میں نبی آخر الزماں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام پیش کرتا اپنا سلام عاجزانہ ریلیز کیا تھا۔5 منٹ 8 سیکنڈ پر مشتمل کلام میں عاطف اسلم کے علاوہ علی پرویز، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا ہے۔
وقت اشاعت : 15/06/2021 - 13:17:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :