ایشوریا اور کترینہ کے بعد دبنگ خان پر جیکولین کا جادو چل گیا

پیر 7 جولائی 2014 13:24

ایشوریا اور کترینہ کے بعد دبنگ خان پر جیکولین کا جادو چل گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء)ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے بعد لگتا ہے بالی وڈ کے دبنگ خان پر سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس کا جادو چل گیا ہے۔ تحفے میں قیمتی فلیٹ تو دیا ہی اب فلمسازوں سے جیکولین کو اپنے مقابل مزید فلموں میں کاسٹ کرنے کی فرمائش بھی کرنے لگے ہیں۔سلمان خان اب اپنی فلم کک کی ہیروئین جیکولین فرنینڈس پر مہربان ہوگئے ہیں۔

کبھی ان پر تحفوں کی بارش کر رہے ہیں تو کبھی ان کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جیکولین کو انہوں نے حال ہی میں تین کروڑ کا لگثرری فلیٹ گفٹ کیا ہے اور اس سری لنکن حسینہ کو بالی وڈ کی نئی زینت امان قرار دیا ہے یہی نہیں بلکہ لگتا ہے کہ سلمان اب جیکولین کے گاڈ فادر بننے کی پوری تیاریاں کر رہے ہیں تبھی تو فلمسازوں سے فرمائش کر رہے ہیں کہ جیکولین کو ان کے ساتھ نئی فلموں میں کاسٹ کریں۔ حال ہی میں وہ ٹوئٹر پر جیکولین کی مداح سرائی کرتے بھی نظر آئے ہیں۔ اب سلمان کی نوازشات کا کوئی اور فائدہ ہو یا نہ ہو کم از کم جیکولین کا ڈوبتا کیرئیر ضرور کامیابی سے ہمکنار ہو جائے گا۔

وقت اشاعت : 07/07/2014 - 13:24:40

Rlated Stars :