یوکرین:123 دن تک مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ ہتھکڑی میں بندھے رہ کر عالمی ریکارڈ بنانے والے پریمی جوڑے کا جدا ہونے کا فیصلہ

پیر 21 جون 2021 23:37

کیف ( آن لائن) 123 دن تک مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ ہتھکڑی میں بندھے رہ کر عالمی ریکارڈ بنانے والے پریمی جوڑے نے مزید ایک ساتھ نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔یوکرین میں الیگزینڈر اور وکٹوریا نامی دو پریمیوں نے 14 فروری 2021 کے روز ایک ایک ہاتھ میں ہتھکڑی لگا کر خود کو تین مہینے کیلیے ’’تجرباتی طور‘‘ پر ایک دوسرے کے ساتھ باندھ لیا تھا تاکہ جانچ سکیں کہ ا?یا وہ ساری زندگی ایک دوسرے کے ساتھ رہ پائیں گے یا نہیں۔

ساتھ ہی ساتھ اس انوکھے تجربے کا مقصد ایک منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرنا بھی تھا۔

(جاری ہے)

اب 17 جون 2021 کو، ٹھیک 123 دن بعد، انہوں نے یہ ’’پیار کی ہتھکڑی‘‘ کٹوا لی ہے اور طویل ترین مدت تک ہتھکڑی میں مسلسل بندھے رہنے کا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ اس کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ادارے نے بھی کردی ہے۔تاہم، ہتھکڑی کٹوانے کے بعد الیگزینڈر اور وکٹوریا نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ مزید ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ سکتے اور انہوں نے ا?پس میں شادی کا ارادہ بھی تبدیل کردیا ہے۔اس کے بعد ان دونوں نے میڈیا کو بتایا کہ مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ بندھے رہنے کے تجربے میں انہیں ایک دوسرے سے متعلق کچھ ’’ناخوشگوار سچائیوں‘‘ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

وقت اشاعت : 21/06/2021 - 23:37:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :