یہ وہ حقیقت ہے جسے ہم کبھی نہیں جھٹلا سکتے،زرنش خان خواتین کے مخصتر لباس سے متعلق ریمارکس ر عمران خان کے حق میں بول پڑیں

منگل 22 جون 2021 22:37

یہ وہ حقیقت ہے جسے ہم کبھی نہیں جھٹلا سکتے،زرنش خان خواتین کے مخصتر لباس سے متعلق ریمارکس ر عمران خان کے حق میں بول پڑیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان پر عمران خان کی حمایت کردی۔زرنش خان نے کہا کہ یہ وہ حقیقت ہے جسے ہم کبھی نہیں جھٹلا سکتے۔ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے زرنش خان نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ ہم ایک ایسی دنیا کا حصہ ہوں جہاں سب اپنے کام سے کام رکھیں۔

(جاری ہے)

‘اداکارہ نے لکھا کہ ’لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے اور یہی حقیقت بھی ہے۔‘ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیر کو امریکی ٹی وی کو انٹریو میں ملک میں فحاشی اور جنسی زیادتیوں کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، عورت کے مختصر لباس سے مرد کے جذبات بھڑک جاتے ہیں۔عمران خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے ا?رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی اس معاملے پر رائے منقسم ہے۔عمران خان کا کہناتھاکہ انہوں نے کبھی نہیں کہا عورتیں برقعہ پہنیں، عورت کے پردے کا تصور یہ ہے کہ معاشرے میں بے راہ روی سے بچا جائے۔
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 22:37:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :