صحیفہ جبار خٹک کو عمران خان کے بیان نے مایوس کردیا

خان صاحب سے بہت امیدیں تھیں اب امیگریشن کا سوچنا شروع کردیا ہے، خان صاحب دھرنے والے دن گئے ، آپ ہمارے بڑے ہیں، ہم نے آپ کو ملک بہتر کرنے کیلئے چٴْنا تھا کہ ایسے بیانات دینے کیلئے،اداکارہ

بدھ 23 جون 2021 18:17

صحیفہ جبار خٹک کو عمران خان کے بیان نے مایوس کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کے حالیہ متنازع بیان نے مایوس کردیا، خان صاحب سے بہت امیدیں تھیں لیکن اب امیگریشن کا سوچنا شروع کردیا ہے۔اداکارہ نے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان پر عمران خان کیلئے طویل پیغام لکھا۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’خان صاحب آپ کو عوام کا پتا بھی ہے لیکن پھر بھی ایسی باتیں کر جاتے ہیں کہ میری سمجھ سے باہر ہے‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’میری کوشش ہوتی ہے کہ میں چٴْپ رہوں، کیونکہ مجھے اس ملک میں رہتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ادھر کسی کو کچھ سمجھانے کا فائدہ نہیں بلکہ اپنے پیر پر کلہاڑی مارنے جیسا ہے‘۔

(جاری ہے)

صحیفہ جبار خٹک نے کہا کہ خان صاحب پہلے چھوٹی معصوم بچیوں کیساتھ ہوئی زیادتی کا حساب لیں اور پھر اس کے بعد ایسے بیانات دیں۔انہوں نے کہا کہ آپ سے بات کریں تو آپ ہر بات اپوزیشن جماعتوں پر ڈال دیتے ہیں یا پھر ایسی لاشعوری والے بیانات دے دیتے ہیں، خان صاحب دھرنے والے دن گئے ، آپ ہمارے بڑے ہیں، ہم نے آپ کو اس ملک کو بہتر کرنے کیلئے چٴْنا تھا ناکہ ایسے بیانات دینے کیلئے۔

اداکارہ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سے بڑی امید تھی خان صاحب لیکن اب آپ کے نوجوان امیگریشن کا انتظار کررہے ہیں‘۔
وقت اشاعت : 23/06/2021 - 18:17:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :