جانوروں پر تشدد کے بڑھتے واقعات نے جان ابراہم کی نیندیں اڑادیں

ہفتہ 26 جون 2021 13:19

جانوروں پر تشدد کے بڑھتے واقعات نے جان ابراہم کی نیندیں اڑادیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2021ء) بھارت میں جانوروں پر تشدد کے بڑھتے واقعات نے جان ابراہم کی نیندیں اڑادیں۔ بھارتی میڈیا پر اپنے ملک میں کتوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات سے متعلق ایک رپورٹ دکھائی گئی جس میں 5 مختلف مقامات کی ویڈیوز دکھائی گئیں جس میں بھارتی شہری کتوں کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔ایک ویڈیو میں چند نوجوان کتے کو پہلے مارتے ہیں اور پھر اس کی ٹانگیں کاٹ دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اور ویڈیو میں کتے کے پلے (پپیز) سڑک کنارے کھیل میں مشغول تھے کہ اس دوران ایک بائیک والا ان پر موٹرسائیکل چڑھاتا ہوا تیزی سے آگے نکل جاتا ہے۔ اسی طرح ایک اور ویڈیو میں چند نوجوان ایک کتے کی دم کے ساتھ فائر ورکس لگا دیتے ہیں جس سے وہ چلاتا رہتا ہے۔بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم نے ایک ویڈیو بیان میں بھارت میں جانوروں پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک وائرل ویڈیو دیکھا جس میں کتے کو بری طرح مارا جارہا تھا اور اس کی ٹانگیں کاٹی جارہی تھیں جبکہ ویڈیو دیکھنے کے بعد میں اتنا بے چین تھا کہ میں پوری رات سو نہیں پایا۔
وقت اشاعت : 26/06/2021 - 13:19:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :