بالی ووڈپروڈیوسر بھشن کمار کے خلاف ’ریپ‘ کا مقدمہ دائر کردیا گیا

جمعہ 16 جولائی 2021 17:05

بالی ووڈپروڈیوسر بھشن کمار کے خلاف ’ریپ‘ کا مقدمہ دائر کردیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) بھارت کی معروف میوزک ریکارڈ کمپنی ’ٹی سیریز‘ کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور بولی وڈ پروڈیوسر بھشن کمار کے خلاف 30 سالہ خاتون کا ’ریپ‘ کرنے کا مقدمہ دائر کردیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھشن کمار کے خلاف ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے ڈی این نگر پولیس تھانے میں خاتون کی شکایت پر ریپ کا مقدمہ دائر کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

بھشن کمار کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ دائر کرکے تفتیش شروع کردی گئی، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔میوزک و فلم پروڈیوسر کے خلاف الزام لگانے والی 30 سالہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ بھشن کمار نے انہیں فلم میں کام دینے کے عوض ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مذکورہ واقعہ کب پیش آیا اور تاحال بھشن کمار نے بھی واقعے پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔باضابطہ طور پر بھشن کمار کیخلاف مقدمہ دائر کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ چند روز میں پولیس پروڈیوسر کو سمن جاری کریگی یا وہ خود تھانے پہنچ کر بیان ریکارڈ کروائیں گے۔
وقت اشاعت : 16/07/2021 - 17:05:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :